نیا ریجنل پلان کراچی کو کس طرح فائدہ پہنچائے گا؟ نئے منصوبے میں شامل نکات؟ ریجنل پلان کیا ہے اور ہمیں اس کی ضرورت کیوں ہے؟

ریجنل پلان کیا ہے اور ہمیں اس کی ضرورت کیوں ہے؟

ایک ریجنل پلان زمین کے انتظام کے لیے ایک طویل مدتی پائیدار منصوبہ پیش کرتا ہے۔ یہ مستقبل کی ترقی اور جسمانی تبدیلی کا ایک وژن فراہم کرتا ہے

دنیا کے کسی بھی شہر کی طرح، کراچی مسلسل ترقی کے عمل سے گزر رہا ہے ؛ یہ آبادی کے اعداد و شمار، رہن سہن کے انداز، خواہشات، اور سماجی ضروریات میں تبدیلی کا ناگزیر نتیجہ ہے۔ ایک ریجنل پلان ان ضروریات کو پورا کرتا ہے اور ان کے انتظام کے لیے ایک متفقہ فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک خوشحال اور پائیدار معیشت اور معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، جس کی 2023 میں پاکستان بیورو آف اسٹٹسٹکس کے مطابق آبادی 20.4 ملین تھی۔

آبادی ہر سال اوسطاً 4.1% کی شرح سے بڑھ رہی ہے (2017-2023 کے دورانیے میں ماپی گئی)، یہ اضافہ اس کے رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دباؤ بڑھاتا رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تیزی سے بدلتے ہوئے ماحولیاتی حالات سے پیدا ہونے والے مسائل بھی ہیں، جو پاکستان اور خاص طور پر کراچی پر اہم اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

کراچی اور اس کے وسیع تر علاقے کے لیے ایک جدید اور مؤثر جغرافیائی ترقیاتی منصوبہ ، جو نہ صرف شہر کی ترقی کے لیے راہنمائی کرے گا بلکہ اس کی پائیداری اور بدلتے ہوئے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو بھی مضبوط کرے گا۔

نیا ریجنل پلان کراچی کو کس طرح فائدہ پہنچائے گا؟

گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس رپورٹ 2024 میں کراچی کو دنیا بھر کے 117 شہروں میں سے معیارِ زندگی کے لحاظ سے 112ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں رہائش اور کام کرنا خاصا مشکل ہے۔

نیا علاقائی منصوبہ ان چیلنجز کے حل تلاش کرنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار کو واضح کرے گا۔ یہ منصوبہ مختلف شعبوں میں جامع تجاویز، حکمت عملیوں اور پالیسیوں کی شکل میں حل فراہم کرے گا، جو کراچی کے تمام فیصلہ سازوں کے لیے قابلِ عمل ہوں گے-

نئے منصوبے میں شامل نکات؟

ماضی میں نافذ العمل کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020، نئے منصوبے کی بنیاد فراہم کرے گا-
یہ منصوبہ مختلف مسائل کے حل کی نشاندہی کرے گا جو سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

یہ منصوبہ کراچی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسا جامع فریم ورک فراہم کرے گا جو شہر کی ترقی، پائیداری، اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گا۔